کرونا وائرس کےوبائی مرض کے دوران بھی سی پیک جاری و ساری: چینی قونصل جنرل
.
اک چین دوطرفہ تعلقات دیرپا اور سدا بہار سٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔واضح رہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت سی پیک منصوبےکا سلسلہ آگے بڑھا۔ اس میگا پراجیکٹ نے پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکلنے میں مدد فراہم کرکے پاکستان کی توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ دونوں فریقوں نے سی پیک کے سبب حاصل ہونے والے فوائد کا اعتراف کرتے ہوئے چین میں وبائی امراض پھیلنے کے عمل میں ایک دوسرے کی حمایت پر زور دیا ہے۔ پاکستان نے چین کو سیاسی اور اخلاقی مدد فراہم کی اور چین نے اس وبا سے لڑنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تاہم دونوں اطراف کی بھرپور حمایت سے وبائی مرض سی پیک سے منسلک منصوبوں پر عملدرآمد کو متاثر نہیں کرسکا اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ مقررہ وقت پرمکمل ہونگے۔ جبکہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ سی پیک پر بلا تعطل عمل در آمد سے دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔