Home Latest News Urdu کوئی دوسرا ملک چین سے مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہے،وزیر اعظم عمران خان۔
Latest News Urdu - August 19, 2020

کوئی دوسرا ملک چین سے مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہے،وزیر اعظم عمران خان۔

.

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران پاک چین دوطرفہ سٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کیا ہے۔ وزیر اعظم نے مزیدکہا ہےکہ پاکستان خوش قسمت ہے کہ چین جیسا مخلص دوست میسر آیا ہے جو ہرمشکل وقت میں ہمارے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے جبکہ کوئی دوسرا ملک پاکستان کے شانہ بشانہ اس طرح مضبوطی سےکھڑا نہیں رہا جبکہ چین نے ہر محاذ پر سیاسی طور پر پاکستان کا دفاع کیا ہے۔ چین دنیا کی تیز رفتار ترقی پذیر معیشت ہے اور کسی بھی ملک میں چین کے ساتھ مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ وقت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوتے ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون پر مبنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ چین نے پاکستان کی جیوسٹریٹجک اہمیت کو تسلیم کیا ہے اور ہمارا مستقبل چین کے ساتھ مشروط ہے۔ سی پیک پاکستان کی سماجی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے کئی بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ صدر شی جن پنگ رواں سال کے آخر میں پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔

Comments Off on کوئی دوسرا ملک چین سے مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہے،وزیر اعظم عمران خان۔

Check Also

سی پیک اورڈویلپمنٹ روڈز پاک،ترکیہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں معاون ہوں گے ،رکن ترک پارلیمنٹ

ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے سنیئر رہنما،رکن پارلیمنٹ اور پاک ترک پار…