کووڈ- 19 کےخلاف جنگ میں چین کی طبی کوششیں قابل ستائش ہیں: وزیر خارجہ،شاہ محمود قریشی۔
Enter Your Summary here.
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جِنگ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان میں کووڈ-19کے پھیلنے کے سبب پیداموجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے چین کی کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت پر نہایت شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان چینی تجربات سے استفادہ حاصل کر رہا ہے اور کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں چین کی بے مثال طبی کوششوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔چینی سفیر یاؤ جِنگ نے وبا کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
علاوہ ازیں، چینی سفارت خانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ، پینگ چونکیو نے بھی کووڈ-19 پر قابو پانے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے اور اس وائرس پر قابو پانے کے لئے بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون کی ضرورت پر زور دیاہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…