گوادر میں چار سال بعد این او سی کے اجراء پر عائدپابندی ختم: ڈی جی، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی
.
ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ زیب خان کاکڑ نے گوادر میں سی پیک سے جڑے منصوبوں کے تحت سرمایہ کاری کے کثیر مواقعوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں اراضی کے لئے کمپیوٹرائز دستاویزات سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گی۔ انہوں نے سی پیک کے تحت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ مزید یہ کہ انہوں نے گوادر ماسٹر سٹی پلان کی ترقیاتی سرگرمیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے چار سال بعد نان آبجیکشن سرٹیفیکیٹ( این او سی) کے اجراء پر عائدپابندی ختم کا اعلان کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…