گوادر چین-پاکستان اقتصادی راہداری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،اسد عمر،وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اصلاحات اسد عمر نے سی پیک پر تیز رفتار عملدرآمد کے عمل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہےکہ کابینہ کمیٹی نے سی پیک منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بجلی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے جبکہ زراعت ، صنعتی تعاون اور سائنس و ٹیکنالوجی سی پیک کے دوسرے مرحلے کے اہم ترین شعبے ہیں۔ انہوں نے سی پیک کے تحت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریل پراجیکٹ مین لائن 1 (ایم ایل-1) کی منظوری کا ذکر کیا۔ انہوں نے گوادر بندرگاہ کو سی پیک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت کا حامل قرار دیا اور پاک چین ہسپتال اور تکنیکی و پیشہ ورانہ مرکز کے قیام سمیت اہم پیشرفتوں پر روشنی ڈالی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…