Home Latest News Urdu گورنر بلوچستان نے پاکستان کی معیشت کے استحکام میں سی پیک کی اہمیت پرروشنی ڈالی
Latest News Urdu - November 3, 2023

گورنر بلوچستان نے پاکستان کی معیشت کے استحکام میں سی پیک کی اہمیت پرروشنی ڈالی

.

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ گوادر میگا پراجیکٹ سی پیک کے تاج کا نگینہ ہے۔ وہ وقت دور نہیں کہ گوادر شپ یارڈ بہت جلد پورے خطے کے نئے بحری جہازوں کی تعمیر کا مرکز بن جائیگا۔ اسکی تکمیل سے تجارتی جہاز سازی اور مرمت کی صنعت کو فروغ ملے گا اور گوادر کے باشندوں کو روزگار کے سنہرے مواقع میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں معاشرے کے عام آدمی کی شرکت و شمولیت سے ملکی معاشی نظام کو باآسانی مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ مکران ڈویژن میں ہائیر ایجوکیشن سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری گوادر کی پہچان ہے، محنت کش ماہی گیر سمندر کا سینہ چیر کر اپنے بچوں کیلئے حلال رزق کا بندوبست کرتے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ متعلقہ ماہی گیروں کے استعداد کار میں اضافہ کریں اور ان کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی ٹھوس عملی اقدامات اٹھائیں۔ انہوں اس بات پر یقین کا اظہار کیا کہ گوادر کا اُبھرتا ہوا سورج ملک و صوبے معاشی دلدل سے نکال سکتا ہے جو ایک نئی روشن صبح کی نوید ہوں گی۔

Comments Off on گورنر بلوچستان نے پاکستان کی معیشت کے استحکام میں سی پیک کی اہمیت پرروشنی ڈالی

Check Also

اسحاق ڈار سے چینی پیپلزکانگریس کےوائس چیئرمین کی ملاقات،سی پیک تعاون کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اظہار

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زین…