Home Latest News Urdu یومِ پاکستان کے حوالے سے چین کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت کو مبارکباد۔
Latest News Urdu - March 25, 2022

یومِ پاکستان کے حوالے سے چین کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت کو مبارکباد۔

.

چینی صدر شی جن پنگ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو یومِ پاکستان کی مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ چینی صدر نے خط میں کہا ہے کہ چین پاکستان تعلقات کی ترقی ان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور وہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ تعاون کے سلسلے کو مزید مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ دونوں ممالک اور عوام تعلقات کےثمرات سے بہرہ مند ہوسکیں۔یوم پاکستان کے موقع پر چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ لی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ چین پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ مسٹر وانگ یی نے بھی مبارکبادی خط میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پاکستان کے قومی دن پر مبارکباد دی۔

Comments Off on یومِ پاکستان کے حوالے سے چین کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت کو مبارکباد۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …