بیس ممالک کے 30 سفارتکاروں اور عہدیداران کا سنکیانگ کا خصوصی دورہ،علاقائی اور معاشرتی استحکام کا مشاہدہ۔
.
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکریٹری جنرل ولادیمیر نوروف کے مطابق پاکستان ، روس ، ایران اور نیپال سمیت 20 سے زیادہ ممالک کے 30 سے زیادہ سفارت کاروں اور عہدیداروں نے سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی ، کاشغر اور اکسو کا دورہ کیا۔ اس دورے کا ایک اہم مقصد یہ تھاکہ سفارت کار اس بات کا مشاہدہ کرسکیں کہ سنکیانگ میں کس قدر بے مثال سماجی استحکام اور مذہبی ہم آہنگی حاصل ہے۔ سفارت کاروں نے انسداد دہشت گردی اور غیر بنیاد پرستی پر مبنی نمائش ، بین الاقوامی گرینڈ بازار ارمچی ، کاشغر اولڈ ٹاؤن ، ایٹیگیر مسجد ، جیاشی کاؤنٹی میں دیہی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے واٹر اسٹیشن اور کیکیہ میں گریننگ منصوبے کا یادگار کا دورہ کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…