چینی انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی پاکستان کی زرعی برآمدات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی
Enter Your Summary here.
چین کی سیچوان زرعی یونیورسٹی کے دو پاکستانی طلباء نے چینی پروفیسرز اور زرعی ماہرین کی مدد سے فصل کی پیداوار کو تیز کرنے کے لئے مکئی-سویا بین کی سٹرپ انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ واضح رہے کہ یانگ وینیو نامی ایک پروفیسر نے پاکستان میں اس ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کی تجویز کے ساتھ ساتھ مدد بھی فراہم کی ہے۔نیز انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے پاکستان کی زرعی برآمدات کو فروغ دینے اور اس کی غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان کامزیدکہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نہایت معاون ثابت ہوگی اور کاشتکاروں کو اس ٹیکنالوجی کو بلا معاوضہ استعمال کرنے پر خیر مقدم کیا جائے گا چونکہ زرعی تعاون سی پیک کے دوسرے مرحلے کا ایک اہم حصہ ہے لہذا چینی انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی اس تعاون کو مزید فروغ دے گی۔