Home Latest News Urdu این ٹی ڈی سی کے ذریعے سے دھابیجی سپیشل اکنامک زون 220کلو واٹ گرڈ سٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
Latest News Urdu - October 2, 2020

این ٹی ڈی سی کے ذریعے سے دھابیجی سپیشل اکنامک زون 220کلو واٹ گرڈ سٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Enter Your Summary here.

پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نے اپنے تازہ ترین اجلاس میں سندھ کے دھابیجی خصوصی اقتصادی علاقے سے متعلق پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس میں 220 کلو واٹ گرڈ سٹیشن پر عملدرآمد کے سلسلے میں اتفاق رائے ہوا جو این ٹی ڈی سی تعمیر کرے گا جبکہ اس کے لئے اراضی کے حصول اور دیگر رسد سے متعلق مدد حکومت فراہم کرے گی۔ واضح رہے پارلیمنٹ ہاؤس میں شیر علی ارباب کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری پاور نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ اس منصوبے کے پی سی ون میں ترمیم کی جائے گی اور جلد از جلد پلاننگ کمیشن کو پیش کیا جائے گا۔ مزید برآں کمیٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پیشرفت کی رپورٹیں بروقت اور باقائدگی کے ساتھ پیش کریں۔

Comments Off on این ٹی ڈی سی کے ذریعے سے دھابیجی سپیشل اکنامک زون 220کلو واٹ گرڈ سٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…