بیجنگ ہائبرڈ گندم پاکستان کی غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گی، چینی ماہر۔
.
بیجنگ اکیڈمی آف ایگریکلچر اینڈ فارسٹری سائنسز (بی اے اے ایف ایس) کے ماہر ڈاکٹر ژانگ شینگ کوان نے بیجنگ ہائبرڈ گندم کو پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی کا ضامن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض دعویٰ نہیں ہے بلکہ کئی برسوں کی تجرباتی تحقیق اور سروے پر مبنی حقیقت ہے۔ جبکہ دلچسپی رکھنے والے کاروباری اداروں کی مدد سے جلد ہی پاکستان میں گندم کو عام کیا جائے گا۔ مزید برآں انہوں نے پاکستان میں موسمی حالات کے مطابق گندم کی موافقت کی بھی تعریف کی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…