پاکستان انڈسٹریل ایکسپو میں چینی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کیں جائیں گی۔
.
آئندہ دنوں منعقد ہونے والےپاکستان انڈسٹریل ایکسپو 2020 میں 100 سے زیادہ چینی کمپنیاں اپنی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کریں گی جو 13 سے 15 نومبر 2020 تک جاری رہیں گی۔ ایکسپو مصنوعات کی نمائش کے لئے “آن لائن اور آف لائن” دونوں طریقوں کا استعمال کرے گی۔ مزید برآں ہر بوتھ پر خصوصی طور پر نصب گیجٹس کے ذریعے بھی بی ٹو بی میٹنگوں کا آن لائن انتظام کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس ایکسپو میں سی این سی مشینری ، تعمیراتی مشینری ، نئی توانائی ، بلڈنگ میٹریل ، زرعی مشینری ، پلاسٹک مشینری ، ہارڈ ویئر ، کیمیکل اور آٹو پارٹس جیسے شعبوں کی مصنوعات آویزاں ہوں گی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






