پاک-چین تعلقات علاقائی اقتصادی ترقی کا ایک بہترین منظر نامہ مرتب کررہے ہیں ، ڈاکٹر معید یوسف۔
Enter Your Summary here.
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائےقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے خصوصی ملاقات کے دوران سی پیک کو فلیگ شپ پراجیکٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے بہت بڑی پیشرفتیں کر رہے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے ہندوستانی مذہوم عزائم پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے اقدامات ناکام ہوں گے۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے سی پیک کو ایک تبدیلی کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






