کووڈ-19وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان چین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چینی سفیر نونگ رونگ۔
.
چین نے کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مستقل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے اعلان کیا ہے کہ چین کی طرف سے کووڈ-19 ویکسین گلوبل ایکسیس (کوویکس) ویکسین کا پہلا عطیہ پاکستان کوبھیجا جا رہا ہے۔ چینی سفیر نونگ نے مزید کہا کہ چین ترقی پذیر ممالک میں ویکسین تقسیم کرنے کے لیے کوویکس کو مجموعی طور پر 100 ملین امریکی ڈالر عطیہ کرے گا تاکہ اسے عوامی فلاح وبہبود کے لئے خرچ کیا جا سکے۔واضح رہے کہ چین نے اب تک پاکستان کو کووڈ -19 ویکسین کی 40 لاکھ خوراکیں عطیہ کیں ہیں۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…