Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے مابین سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔
Latest News Urdu - September 17, 2021

پاکستان اور چین کے مابین سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔

.

پاکستان اور چین نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیاحت کے فروغ کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔اس مفاہمت کی یاداشت پر ایس سی او سیاحتی شہروں کے درمیان تعاون میکانزم قائم کرنے کے اقدام پر بی او آئی کے زیر اہتمام چین پاکستان دو طرفہ سیاحت پروموشن کانفرنس کے دوران دستخط کیے گئے۔ذرائع ابلاغ سے سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری بی او آئی فرینہ مظہر نے کہا ہے کہ یہ ایم او یو دو طرفہ سیاحت کو سہولت فراہم کرے گا جبکہ پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمن رانا نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے جو کہ بین الاقوامی سیاحت کوخصوصاً ایس سی او کے شراکت دار ممالک کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین کے مابین سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…