چینی صدر نے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے درمیان باہمی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دےدیا۔
.
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ماضی میں خانہ جنگی کا شکار رہنے کے بعد افغانستان کو کئی شعبوں میں ترقی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک افراتفری سے بہتری کی طرف منتقلی کے ایک اہم لمحے پر پہنچ گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےمشرقی چین کے صوبہ آنہو میں ہونے والے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں اپنے تحریری ریمارکس میں کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام افغان ایک پرامن، مستحکم، ترقی پسند اور خوشحال افغانستان کے خواہشمند ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






