پاکستان اور چین زراعت کے شعبے میں تعاون کو مزیدفروغ دیں گے۔
.
چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ (سی اے ای) کے نائب صدر پروفیسر ڈینگ زیوکسن اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان کے ساتھ منعقدہ ایک ورچوئل میٹنگ میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین زرعی شعبے میں تعاون سے پاکستان کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اس شعبے میں تیزی سے ترقی لانے میں نہایت مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ملک کے زرعی شعبے کو جدت سے ہم آہنگ کرنے اور چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا خواہاں ہے جس میں کارپوریٹ فارمنگ، فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے نئے بیجوں کی تیاری، زرعی مصنوعات کی نئی اقسام متعارف کرانا،صنعت اور کولڈ چین نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے کو فروغ دینا ہے۔پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور غذائی تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …