پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق۔
.
چین اور پاکستان نے مشترکہ منصوبوں کے لیے اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ صنعتی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ کراچی میں چینی قونصل جنرل لی بیجیان اور بورڈ آف انویسٹمنٹ وفد کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری کی قیادت میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔ قونصل جنرل لی بیجیان نے کراچی میں چینی اور پاکستانی کمپنیوں کو اکٹھا کرنے اور ان کے متعلقہ تجارتی شعبوں کے درمیان رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بی او آئی کا شکریہ ادا کیا۔بی او آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ شراکت داری میں پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ پاکستان منتقل ہونے والی چینی صنعتوں کو مدد مل سکے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …