Home Latest News Urdu وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب وانگ ژاو ہونگ سے ملاقات،پاکستان میں چینی شہریوں اور مشترکہ منصوبوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ۔
Latest News Urdu - January 8, 2026

وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب وانگ ژاو ہونگ سے ملاقات،پاکستان میں چینی شہریوں اور مشترکہ منصوبوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ۔

وفاقی وزیر داخلہ کی دورۂ چین کے دوران بیجنگ میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوئیں، محسن نقوی نےکہا کہ چینی شہریوں اورمشترکہ منصوبوں کا تحفظ پاکستان کی اوٌلین ترجیح ہے، اس مقصد کیلئے خصوصی پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔ چینی وزیر داخلہ سے ملاقات میں دہشت گردی اور جرائم کے خلاف مشترکہ اور فوری ردعمل کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے بیچنگ میں چینی وزارتِ پبلک سیکیورٹی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔چینی ہم منصب وانگ ژاو ہونگ سےساڑھے تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، انسدادِ دہشت گردی، داخلی سیکیورٹی اور پولیس تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور مشترکہ منصوبوں کا تحفظ پاکستان کی اوٌلین ترجیح ہے، ہر سطح پر مضبوط سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں اور اسلام آباد میں خصوصی پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کی استعداد کار بڑھانے میں چینی اداروں سے معاونت کی خواہش ظاہر کی۔

Comments Off on وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب وانگ ژاو ہونگ سے ملاقات،پاکستان میں چینی شہریوں اور مشترکہ منصوبوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…