Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل !‌ اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان
Latest News Urdu - May 21, 2026

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل !‌ اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر 75 روپے کا خصوصی یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مثالی اور تاریخی سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے یادگار موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کا خصوصی یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا۔ یہ سکہ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی، باہمی اعتماد اور تزویراتی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کا باقاعدہ آغاز 21 مئی 1951 کو ہوا تھا، اب ان تعلقات کو 75 سال مکمل ہونے پر یہ خصوصی کاوش سامنے لائی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ 75 روپے کا یہ خصوصی یادگاری سکہ 25 مئی 2026 سے اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے کاؤنٹرز سے عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس یادگاری سکے کے ڈیزائن کو دونوں ممالک کی لازوال دوستی کی مناسبت سے انتہائی خوبصورت اور باوقار انداز میں تیار کیا گیا ہے، سکے کے رخ پر پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے قومی پرچم اور لازوال پاک-چین دوستی کی روایتی علامتیں نمایاں کی گئی ہیں۔

Comments Off on پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل !‌ اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان

Check Also

پاک چین سفارتی تعلقات 75 سال میں پائیدار دوستی کی شاندار مثال بن گئے: صدر، وزیراعظم