Home Latest News Urdu چینی سرمایہ کار پاکستان کی رینوایبل توانائی کی صنعت خصوصاً شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے مستفید ہوسکتے ہیں۔فواد چوہدری،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
Latest News Urdu - September 3, 2019

چینی سرمایہ کار پاکستان کی رینوایبل توانائی کی صنعت خصوصاً شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے مستفید ہوسکتے ہیں۔فواد چوہدری،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سہ روزہ پاک چائینہ بزنس فورم-انڈسٹریل ایکسپو 2019 کا افتتاح کیا ہے۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی فلاح و بہبود کے شعبے کی بہتری کے بھرپور مدد فراہم کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کے لئے شمسی توانائی کے پلانٹس کے آغاز، تجدید اور چینی پیداواری اداروں کیلئے بےپناہ مواقعے موجود ہیں اور چینی تجارتی ادارے پاکستانی میں رینیوایبل توانائی کے شعبے میں میں سرمایہ کاری کرکے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔اس بین الاقوامی نمائش کے چئیرمین وانگ زی ہائیاد ریسڈ نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان اور چین کی مارکیٹ کو نئے تجارتی رجحانات کو ملحوظ نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور صنعتوں کو منظم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…