حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایم ایل -1 پراجیکٹ کے ابتدائی ڈیزائن کے لئے 360 ملین روپے کے فنڈزکا اجراء۔۔۔
حکومتِ پاکستان نے عمومی طور پر مین لائن ون کہلانے والےایم ایل-1 ریلوے پراجیکٹ کے ابتدائی ڈیزائن ,معائینہ اور پیش رفت کے عمل کے لئے 360 ملین روپے کے فنڈ کا اجراء کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ ان فنڈز کو مالی سال 20-2019 کےپبلک سیکٹر ڈولپمینٹ پروگرام (پی ڈی ایس پی) کے تحت حویلیاں، خیبرپختونخوا کے قرب و جوار میں ڈرائی پورٹ کی تعمیر کیلئے بھی بروئے کار لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایم ایل -1پراجیکٹ کا شمار سی پیک کے سٹریٹجک اہمیت کے حامل اہم منصوبوں میں ہوتا ہےجس کے تحت پاکستان ریلوے ٹریک کی رفتار میں بہتری لانے کے ساتھ ایک نیا ٹریک بھی تیار کیا جائے گا۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق حکومت نے اس پراجیکٹ کے ابتدائی ڈیزائن کے لئے مالی سال 20-2019 میں کام کی پیش رفت کے لئے مجموعی طور پر 1.8 ارب مختص کیے ہیں۔