چین سے طبی سازو سامان کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچ گئی۔
Enter Your Summary here.
چین سے طبی سازوسامان کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس کھیپ میں دیگر طبی سازوسامان کے ساتھ ساتھ تقریباً 50000 ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کو 67 ملین روپے کی مالیت کا سازوسامان موصول ہوا تھا جس میں لاکھوں فیس ماسک ، ٹیسٹ کٹس ، وینٹی لیٹرز اور شخصی حفاظتی سامان شامل تھا۔ جبکہ دوسری جانب چینی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی 8 رکنی میڈیکل ٹیم ہفتے کے روز چین کے صوبہ سنکیانگ سے پاکستان روانہ ہوگئی ہے۔ یہ چینی ٹیم کووڈ-19 پر روک تھام ، کنٹرول ، تشخیص اور علاج میں مہارت رکھنے والے ماہرین پرمشتمل ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…