پاکستان کووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے چینی تجربات سے استفادہ حاصل کرنے میں کوشاں.
Enter Your Summary here.
پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی نے پاکستان میں کووڈ -19 کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جاری جدوجہد کے دوران چین کی جانب سے مستقل حمایت پر تشکر کا اظہارکیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چینی حکومت، عوام اور کاروباری اداروں کا نہایت شکریہ ادا کیا جومشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کے لئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کووڈ- 19 کا مقابلہ کرنے اور اس وبا پرقابو پانے کے لئے چین کے نقش قدم پر چلنے کی حکمت عملی اپنانے کے لئے کوشاں ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…