سی پیک کے تحت سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کووڈ-19 کی وباسے قطع نظر ترقی کی راہ پر گامزن۔
Enter Your Summary here.
چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کاکووڈ-19 کے پھیلنے کے سبب پیدا صورتحال میں بھی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کو خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع مانسہرہ میں سی پیک کے ارلی ہارویسٹ پراجیکٹ کے طور پر تیار کیا جارہا ہے اور 2022 کے آخر تک شیڈول کے مطابق یہ مکمل ہوگا۔ پن بجلی کے اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی صنعتی اور معاشی ترقی کو تقویت ملے گی۔
دریں اثناحکومت سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) پر کام کو تیز کرنے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی پیک کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی (اے آئی آئی سی) پر کام کو تیز کریں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سی پیک کے تحت خصوصی صنعتی علاقوں کی ترقی سے نئی ٹیکنالوجیز پاکستان کا رخ کریں گی اور ملک کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔