امریکہ طالبان امن معاہدے کے تناظر میں سی پیک کے امکانات
.
سی پیک ایک جامع پراجیکٹ ہے جس کا مقصد علاقائی ترقی اور امن واستحکام کو فروغ دینا ہے۔ لیکن سی پیک کے آغاز سے ہی ہندوستان اس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چین افغانستان کو سی پیک میں شامل کرنے کا خواہاں ہے جبکہ ہندوستان نے بنیادی طور پر خطے خصوصاََ افغانستان میں عدم استحکام کو فروغ دے کر منصوبے میں شمولیت کو ٹھیس پہنچانے کی سازش کی ہے۔ تاہم حال ہی میں امریکہ اور طالبان کے امن معاہدے نے اس منظرنامے کو سی پیک کے حق میں موڑ دیا ہے۔ چین اور پاکستان کی خواہش کے مطابق افغانستان کے پرامن اور مستحکم ہونے سےسی پیک میں شامل ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اس کے بعد میگا پراجیکٹ کو نقصان پہنچانے کی ہندوستانی کوششوں کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔