سی پیک اتھارٹی کا قیام نہایت خوش آئیند قرار۔۔۔۔۔
Enter Your Summary here.
معتبراقتصادی ماہرین نے موجودہ حکومت کی جانب سے سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کے فوری آغاز اور موجودہ نظام کو مزید بہتر بنانے لئے سی پیک اتھارٹی کے قیام کو نہایت خوش آئیند قرار دیتے ہوئے اسے سی پیک کے مختلف منصوبوں کے کام میں تیزی لانے کے لئے مددگار ہونے کے علاوہ ملکی تعمیر و ترقی کی جانب ایک بہترین قدم قرار دیا ہے.واضح رہے موجودہ حکومت نے سی پیک منصوبے کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے اور بین الاقوامی خصوصاً چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرانے کے واسطے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے ہیں خصوصاً فارن ڈائریکٹ انویسٹمینٹ پر خصوصی توجہ دے کر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں جس کے ملکی میشت پر مثبت اثرات پڑیں گے.اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے غربت کے خاتمے کے لئےخصوصی توجہ دے رہے ہیں اورسی پیک منصوبہ مستقبل میں پاکستان سے غربت کے خاتمے کے لئے نہایت معاون ثابت ہوگا
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…