سی پیک افغانستان میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا، سینیٹر مشاہد حسین سید۔
.
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ خانہ جنگی کا شکار افغانستان کے لیے سی پیک آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے کیونکہ یہ اس کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کابل میں نئی انتظامیہ نے پہلے ہی چین کے ساتھ سی پیک کے لیے تعاون کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ مزید برآں پاکستان اور چین صفِ اول کےممالک ہیں جنہوں نے افغانستان کے لیے امداد کا وعدہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 31 ملین امریکی ڈالر مالیت کا خوراک اور طبی سازو سامان افغانستان بھیجے گا جبکہ پاکستان نے پہلے ہی ملک کو خوراک اور دواؤں کا سامان بھیج دیا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






