Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ اور بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے تحت خوشحالی کے لئے خطے میں باہمی تعاون کی اہمیت کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 21, 2019

سی پیک منصوبہ اور بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے تحت خوشحالی کے لئے خطے میں باہمی تعاون کی اہمیت کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد۔۔۔۔

سی پیک منصوبہ اور بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے تحت خوشحالی کے فروغ کے لئے خطے میں باہمی تعاون کی اہمیت کے حوالے سےمسلم انسٹیٹیوٹ نے ”پاک-کوآپریشن اینڈ فیوچر آف ریجنل پروسپیرٹی”کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔اس دوران مسلم انسٹیٹیوٹ کے چئیرمین صاحبزادہ سلطان علی کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ مشرق وسطٰی، سینٹرل ایشیاء اور یورپ کا گیٹ وے ہے۔ جس کے سبب اس سے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔اس دوران ڈین سوشل سائنسز ائیر یونورسٹی ڈاکٹر وسیمہ شہزاد کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا دو طرفہ تعاون اور سی پیک منصوبہ کو صرف تجارتی اور اقتصادی امور تک محدود نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کا دائرہ کار ثقافتی ہم آہنگی اور تعلیم کے شعبے کی ترقی تک بھی پھیلا ہوا ہے۔ جبکہ برگیڈئیر (ر)عبد الرحمان بلال نے سی پیک کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کے ذریعے سے خطے میں امن و خوشحالی کی ایک نئی جہت کا آغاز ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …