سی پیک منصوبہ کا پاکستان میں تجارت کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں کلیدی کردار۔۔۔۔۔سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال۔۔۔۔
Sharza Enter Your Summary here.
چینی محقّق ژینگ ژیزونگ نے پاکستان کی معیشت اور پیداواری نمو پر تجزیہ کرتے ہوئے تجارت کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے اصلاحات کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ ان کامزید کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے تعمیری پراجیکٹس اور اہم اصلاحات کے سبب پاکستان کی عالمی سطح پرتجارت کے لئے موزوں بہترین دس ممالک میں بہتری آئی ہے۔ اسی طرح انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈی نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو منفی سے مستحکم میں تبدیل کیا ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2019ء میں ہانگ کانگ کی بندرگاہی منتظم ادارہ ہچیسن پورٹ ہولڈنگز نے کراچی بندرگاہ میں جگہ کی وسعت اور بوجھ کو مل بانٹنے کے لئے کنٹینر ٹرمینل کی تعمیر کے لئے 240 ملین ڈالر کی سرمایہ کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال اکتوبر میں نیسلے نے پنجاب میں 22 ملین ڈالر کی لاگت کا جوس پلانٹ نصب کیا۔ یاد رہے کہ سی پیک منصوبہ نے پیداوار کو فروغ دینے کے ذریعے سے بیرونی سرمایہ کاروں اور کئی بین الاقوامی کمپنیوں کو پیداواری پلانٹس نصب کرنے کی رغبت دی ہے۔اس کے علاوہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے حکومت کو ملک میں اقتدار کی تبدیلی کی صورت میں بھی پالیسوں کو برقرار رکھنے کے حوالے قانونی طور پر یقین دہانی کرانے کی ضرورت ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …