سی پیک نے پاکستان کو جیو اکنامکس کی جانب بڑھنے میں مدد فراہم کی ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔
.
چین کے وزیر خارجہ اور سٹیٹ کونسلر وانگ یی کی زیر صدارت بیلٹ اینڈ روڈ تعاون سے متعلق ایشیا اور پیسیفک کی اعلٰی سطحی ورچوئل کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ سی پیک نے پاکستان کو جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس کی طرف رخ موڑنے کی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے پیسفک ریجن کے دوسرے ممالک کو بھی باہمی فائدہ کے لئے بی آر آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی اور وبائی مرض کے دوران چین کی مستقل حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وبا کے بعد کے دور میں معاشی بحالی کے سبز ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






