سی پیک پر پیش رفت کا عمل بہترانداز میں تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے،چیئرمین سی پیک اتھارٹی۔
Enter Your Summary here.
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کے سست روی کا شکار ہونے کے حوالے سےجھوٹی قیاس آرائیوں کو سختی سےمسترد کردیا ہے۔ چیئرمین نے سی پیک پر تیز رفتاری سےعمل درآمد کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کی کامیابی سے تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے کے آغاز کے لئے اہم پیش رفت ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کادوسرا مرحلہ زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ اس میں خصوصی اقتصادی علاقوں اور ہائیڈل پاور پراجیکٹس کا قیام بھی شامل ہے۔جبکہ سی پیک کے دائرہ کار کو بڑھا دیا گیا ہے اور جلد ہی مین لائن -1 کا آغاز ہوگا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …