سی پیک کے تحت گزشتہ 8 سال میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، وزیراعظم عمران خان۔
.
چینی میڈیا کو دیئے گئےانٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان کے چین اور امریکا دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہیں اور وہ 1970 کی دہائی کا وہی اہم کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے جس نے امریکا اور چین کو قریب لایا تھا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چین نے وبائی مرض کے پھیلاؤ کے فوراً بعد امداد اور ویکسین فراہم کرکے پاکستان کی مدد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تقریباً 20 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے اور غربت کے خاتمے کا چینی ماڈل ایک بہترین ماڈل ہے جس کی پیروی کرکے غربت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ وہ کس طرح استحکام اور خوشحالی لانے میں تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھاسکتے ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






