سی پیک کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی تقدیر بدل دیں گے،وزیر اعظم عمران خان گوادر کو خاص ترجیح دے رہے ہیں،عاصم سلیم باجوہ۔
.
ہوشاب-آواران روڈ کے سرکاری دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پیک اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک بلوچستان کے عوام کے لئے سماجی و اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک اور گوادر وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور وہ جلد ہی گوادر کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی دورہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مختلف ترقیاتی سکیموں کے لئے 600 ارب روپےمختص کیے ہیں جن میں 31 ڈیم ، 150 میگاواٹ بجلی پروجیکٹ اور گوادر ایئرپورٹ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ گوادر پورٹ پورے خطے میں معاشی انقلاب لائے گا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …