سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی جانب سےسی پیک کے تحت کراس بارڈرآپٹک فائبر پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے 38 ارب روپے کی منظوری۔
.
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) نےچین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کراس بارڈرآپٹک فائبر منصوبے کے دوسرے مرحلے کے لئے 38 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ایک متبادل راستے سے پاکستان کی شمالی اور جنوبی سرحدوں کے درمیان بلا تعطل رابطہ سازی کو یقینی بنانا ہے۔ مزید برآں اس منصوبے سے پاکستان کی ٹیلی کام اور آئی ٹی صنعت کو بہتر بنانے ، سیاحت کو فروغ دینے اور ملک کے شمالی علاقوں میں تجارتی مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






