شہباز شریف کی کمیونسٹ پارٹی چائنا کو 102 ویں سالگرہ پر مبارکباد
.
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی ناظم الامور نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعظم نے کمیونسٹ پارٹی چائنا کو 102 ویں سالگرہ پر مبارک دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے چینی قیادت کے مضبوط ذاتی عزم کو سراہا، شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے سی پیک اور دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔چینی ناظم الامور نے پاکستان کے لیے چینی حکومت کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت اور چین کی کمیونسٹ پارٹی نے پڑوسی سفارت کاری میں پاکستان کو ایک خاص مقام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں، چینی ناظم الامور نے پاکستان میں جی ڈی آئی منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…