مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چینی سفیر نونگ رونگ کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں پاک چین تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
.
چینی سفیر نونگ رونگ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی کے حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف سے پارٹی کے متعدد عہدیداروں کی موجودگی میں ملاقات کی۔ شہباز شریف نے چینی سفیر کا استقبال کیا اور ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ چین پاکستانیوں کے دوسرے گھر کی طرح ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ دنوں میں آئرن برادرز کے مابین یہ تعلق مضبوط اور مزیدگہرا ہوگا۔ انہوں نے وبائی مرض کے دوران چین کی مدد کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی خوشحالی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…