نئی شاہراہ ریشم کے ذریعے سے جی سی سی اور مشرقی وسطیٰ تک رابطہ سازی کے عمل میں گوادر بندرگاہ بنیادی اہمیت کا حامل۔۔۔۔
چائینہ-پاکستان اکنامک کوریڈور بزنس کے چئیرمین سمیع اللہ ووہرا نے قطری روزنامہ دی پیننسولا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اور اس سے جڑے بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو (بی آر آئی) میں پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے چونکہ گوادر بندرگاہ بی آر آئی میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اور ریجنل حب کے طور پر ابھر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی بدولت نئی شاہراہ ریشم کا انیشیٹو گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) سے منسلک ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ چائینہ-پاکستان اکنامک کوریڈور بزنس کے چئیرمین نے دوحہ،قطر میں منعقدہ سلک روڑ ایگزبشن میں مدعی کے طور پر شرکت کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ جی سی سی کے اسلامی ممالک اور مشرق وسطیٰ کو چینی صوبہ سنکیانگ سے یورپ تک کے بی آر روٹ پر رابطہ سازی قائم کرنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…