وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اہداف کے حصول میں پاکستان کے مکمل تعاون کے عزم کا اظہارکیا۔
.
لاہور میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سفیر ژانگ منگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے درمیان تجارت اور ترقیاتی کوششوں دونوں کی حمایت کے لیے مناسب مالیاتی میکانزم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کنیکٹیویٹی ایجنڈے کی اہمیت اور ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی روابط کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک اس سلسلے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …