Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان کسانوں کو کارٹلوں اور مافیاز کے استحصال سے بچانے کے لئے پُر عزم۔
Latest News Urdu - June 9, 2021

وزیر اعظم عمران خان کسانوں کو کارٹلوں اور مافیاز کے استحصال سے بچانے کے لئے پُر عزم۔

.

وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ ایک اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کاشتکاروں کو کارٹلوں اور مافیاز کے استحصال سے تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کے کسی بھی قسم کے استحصال کا خصوصی نوٹس لیں گے کیونکہ ملک کبھی بھی زرعی اور صنعتی شعبوں کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کاشتکاروں کو معقول قیمتوں کی ادائیگی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کی مدد سے ہی فصلوں کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ کیا جا سکتاہے۔ اس اجلاس میں وزراء اور دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی۔

Comments Off on وزیر اعظم عمران خان کسانوں کو کارٹلوں اور مافیاز کے استحصال سے بچانے کے لئے پُر عزم۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …