وزیر اعظم پاکستان کاچینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ۔۔۔۔۔کرونا کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں چین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار
.
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے چین میں کرونا کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں چینی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے چینی صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کے لئے خصوصی وقت دیا۔اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے کرونا جیسے وبائی مرض کی روک تھام اور قابو پانے کے لئے چین کی انتھک کوششوں کو سراہا اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹرز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال چین بجھوانے کی پیشکش کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی شہریوں کی دیکھ بھال کے لئے چین کی کاوشیں اور خصوصی انتظامات قابلِ ستائش ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …