Home Latest News Urdu وزیر اعلیٰ مریم نواز کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔
Latest News Urdu - April 4, 2024

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔

.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی اور شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات میں باہمی تعاون اور اشتراک کا سلسلہ جاری رکھنےکا اعادہ کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر حملہ ترقی اور خوشحالی کا عمل سبوتاژ کرنےکی مذموم سازش ہے، متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں، ان کی فول پروف سکیورٹی کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

Comments Off on وزیر اعلیٰ مریم نواز کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…