وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایس سی او کے ممبر ممالک کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
.
شنگھائی تعاون تنظیم کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام ممبر ممالک کو علاقائی رابطے اور معاشی اتحاد کو فروغ دینے کے لئے سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز) کے تحت مختلف تجارتی مواقعوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ منصوبہ نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے تجارتی مواقع فراہم کرتا ہے۔ دریں اثنا یہ بات قابل ذکر ہے کہ گوادر کے ساحل کے ارد گرد پاک چین دو طرفہ اسٹریٹجک دوستی کی عکاسی کرنے والے پوسٹر اور بل بورڈ طبع کیے جا چکے ہیں۔ان پوسٹروں میں دو طرفہ وقت آزما اور آزمودہ شراکت داری اور دونوں طرف سے لوگوں کی محبت کو دکھایا گیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری آج چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
صدر آصف علی زرداری، چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر آج 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ…