وزیر منصوبہ بندی کی سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت۔
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے حکام کو ہدایت کی ہےکہ سی پیک منصوبوں پر کام میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پورٹ قاسم، اسلام آباد اور میرپور کے صنعتی زونز کی تعمیر کی رفتار کو تیز کیاجائے۔ سیکرٹری پی ڈی&ایس آئی، مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز اور دیگر اہم حکام نے میٹنگ میں شرکت کی۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر قمر سرور عباسی نے وزیر کو منصوبے کی اب تک کی ترقی پر بریفنگ دی۔
Comments Off on وزیر منصوبہ بندی کی سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت۔






