وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور مضبوط ہے، دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے محبت اور احترام کرتے ہیں، اب اس دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی اور جدت کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں۔ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، پنجاب کے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اور ہنرمند ہیں، انہیں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور ہنر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب دنیا کی معیشتوں کی سمت تبدیل کر رہا ہے، جبکہ ڈیجیٹل معیشت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا مستقبل کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو تعلیم، صحت، زراعت اور حکومتی امور میں بروئے کار لایا جا رہا ہے، چین کی تیز رفتار ڈیجیٹل ترقی ہمارے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گویژو میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت متاثر کن ہے، چین کے ساتھ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبے میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…





