Home Latest News Urdu وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پاک چین سفارتی تعلقات کی 71 سالہ سالگرہ کی مناسبت سے چینی سفارتخانے کا دورہ
Latest News Urdu - May 21, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پاک چین سفارتی تعلقات کی 71 سالہ سالگرہ کی مناسبت سے چینی سفارتخانے کا دورہ

.

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 71 ویں سالگرہ کی  مناسبت سے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس دن کو “تاریخی” قرار دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین شراکت داری نے علاقائی خوشحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں معاشی اور انسانی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے مفادات  کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔ مریم اورنگزیب کے مطابق سی پیک ایک تاریخی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی عمدہ  مثال ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نےوزیر اعظم شہباز شریف  کی ہدایت پر سفارت خانے  کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے  وزیر اعظم کاپیغام پڑھ کر سنایا۔ چین کے ناظم الامور پانگ چنکسو نے کہا کہ چین اور پاکستان قریبی پڑوسی ہیں جو پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کا مستقبل مشترکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ہمارے دونوں ممالک کے رہنماؤں کی تزویراتی قیادت میں فروغ پا رہے ہیں۔

Comments Off on وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پاک چین سفارتی تعلقات کی 71 سالہ سالگرہ کی مناسبت سے چینی سفارتخانے کا دورہ

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …