پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے چینی سرمایہ کاری نہایت اہمیت کی حامل۔
.
تین چینی کمپنیوں بشمول میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائینہ (ایم سی سی) نے پاکستان سٹیل ملز (پی ایس ایم) کو بحال کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کمپنی کا خیال ہے کہ اس سے دونوں ممالک کو معاشی تعاون بڑھانے کے لیے مثالی کاروباری تعلقات استوار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایم سی سی نے اس سے قبل سینڈک کاپر گولڈ مائنز کی تعمیر کا بھی انتظام کیا ہےاور مسلسل 18 سال تک مسلسل منافع کا سلسلہ برقرار رکھنے میں مدد کی ہے۔ ایم سی سی کے چیئرمین گو وینکنگ نے اس سےقبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تاکہ مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے جبکہ حکومت نے یہ کہاہے کہ وہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع کر رہی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…