پاکستان ایغور مسلمانوں کے حوالے سے چین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
.
چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی صد سالہ تقریب کے موقع پر پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے صوبہ سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کے حوالے سےچین کےموقف کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دو طرفہ مضبوط تعلقات کو نہایت اہمیت دیتے ہوئے چین کے اس موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو نظر انداز کیا جاتاہے مگر چین کے حوالے سے پروپیگنڈا کے ذریعے سے غیرمناسب رویہ اپنایا جاتا ہے۔ انہوں نے سی پی سی کی گورننس کے نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کس طرح بدعنوانی کو ختم کرکے اور لوگوں کو جوابدہ کرکے میرٹ کی بنیاد پر کام کے سلسلے کو آگے بڑھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کووڈ-19کی وبا کے دوران پاکستان کی مستقل حمایت پر چین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …