پاکستان کی جانب سےکویت کو سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنے کی دعوت۔
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال اور کویت کے وزیر خزانہ عبدالوہاب الرشید کے درمیان ایک ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور کویت نے اہم شعبوں بالخصوص توانائی اور تجارت کے شعبے میں اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت شروع کئے جانے والے منصوبوں کے بارے میں کویت کے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا جبکہ گزشتہ دہائی کے دوران توانائی کے شعبے میں پاکستان کی کامیابیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس کو وزیر خزانہ نے سراہا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






