Home Opinion Editorials in Urdu پاکستان کے روس اور چین کے ساتھ تعلقات ملک کے لئے ثمرآور ثابت ہو رہے ہیں۔
Opinion Editorials in Urdu - August 10, 2021

پاکستان کے روس اور چین کے ساتھ تعلقات ملک کے لئے ثمرآور ثابت ہو رہے ہیں۔

.

ایک اہم تجزیہ کار ظفر بھٹہ لکھتے ہیں کہ پاکستان روس کے ساتھ قربتیں ہموار کر رہا ہےخاص طور پر اس کے مشترکہ منصوبے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ پاکستان مختلف ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو متنوع بنا رہا ہے جیسا کہ اس نے سرد جنگ کے بعد سیکھا کہ اسے نہ صرف ایک ملک پر انحصار کرنا چاہیے بلکہ دوسرے ممالک کے ساتھ بھی قریبی تعلقات استوار کرنے چاہیے۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ روس پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور روس اور دیگر وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مل کر گوادر بندرگاہ میں اقتصادی سرگرمیاں فروغ دینے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات پہلے سے ہی مضبوط ہیں اور روس کے ساتھ تعاون سے پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کرنے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد حاصل کر سکتا ہے۔

Comments Off on پاکستان کے روس اور چین کے ساتھ تعلقات ملک کے لئے ثمرآور ثابت ہو رہے ہیں۔

Check Also

Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China

Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…